Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2017ءمیں 5لاکھ غیر ملکی بیدخل، 122ہزار سعودی لیبر مارکیٹ میں داخل

ریاض..... سوشل انشورنس جنرل کارپوریشن نے تازہ ترین رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ 2017ءکے دوران 558716غیر ملکی کارکن سعودی لیبر مارکیٹ سے بیدخل کئے گئے جبکہ 122ہزار سعودی لیبر مارکیٹ کا حصہ بنے۔ 2017ءکی شروعات میں 1862118سعودی ملازم سوشل انشورنس اسکیم میں شامل تھے۔ سال کے اختتام تک ان کی تعداد میں 6.5فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ اسکیم میں شامل غیر ملکی کارکنان کی تعداد سال کے شروع میں 8518206تھی۔ کمی کے بعد 7959490ہوگئی۔ 7فیصد کمی واقع ہوئی۔ نجی اداروں میں کام کرنے والے سعودیوں کی تعداد پالیسیوں اور اسکیموں میں تبدیلی کے باعث بڑھتی چلی گئی۔ نطاقات پروگرام آزاد کاروباری اسکیم ، تجارتی مراکز کی سعودائزیشن ، مختلف علاقوں میں متعدد پیشوں کی سعودائزیشن ، گولڈ مارکیٹ کی مکمل سعودائزیشن کی بدولت سعودی کارکنان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا۔ 

شیئر: