ارجن رامپال اور سونوسود اگلی فلم میں ساتھ
بالی وڈ کے دو مشہور اداکارایکساتھ فلم میں کام کرتے نظرآئیں گے۔ اداکار ارجن رامپال اور سونوسود اگلی کو بالی وڈ فلم 'سرویگن سمپانا' میں ایک ساتھ کاسٹ کیاگیا ہے ۔ ہدایتکار کرن کیشپ کی نئی بالی وڈ فلم ایک کامیڈی ڈرامہ فلم ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز جلد کیاجائےگا۔واضح رہے کہ دونوں اداکار ایک اور فلم ' پلٹن' میں بھی ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔