کرش کا اگلا سیکوئل 2020 میں
جمعرات 11 جنوری 2018 3:00
بالی وڈ کی مشہور فلم سیریز ' کرش' کے اگلے سیکوئل کی فلم 2 برس بعد ریلیز ہوگی۔ معروف فلمسازراکیش روشن نے اعلان کیاہے کہ وہ اپنی مشہور فلم کرش کا چوتھا سیکوئل 2020 میں ریلیز کریں گے۔راکیش روشن کی جانب سے ٹویٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے کرش4 'کے بارے میں خبر دی گئی ہے۔کرش' راکیش روشن کی ہدایتکاری میں بننے والی بالی وڈ باکس آفس کی مشہور سائنس فکشن فلم ہے جس میں ریتک روشن نے مرکزی کردار اداکیا ہے۔فلم کا تیسرا اور آخری سیکوئل سال 2013 میں ریلیز ہواتھا۔