شکاگو..... اگرچہ شکاگو میں برفباری رک گئی ہے مگر ایک خاتون کو اپنے گھر میں زرد رنگ کی برف کا ایک ٹکڑا دیکھ کر بیحد حیرت ہوئی جب وہ انکی چھت توڑ کر نیچے آگراتھا۔ خاتون پہلے ہی چھت پر گرنے والے برف کے ٹکڑے کی زبردست آواز سے گھبرا چکی تھی۔ انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ یہ ٹکڑا کوئی 5سے 6فٹ بڑا تھا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ٹکڑا کہاں سے اور کیسے گرا۔ پولیس نے بھی تحقیقات شروع کردی ہے۔ خاتون کا کہناہے کہ وہ اس ٹکڑے کو اپنے گیراج کے ڈیپ فریزر میں نمونے کے طور پر ضرور رکھے گی۔ ایک تھیوری یہ ہے کہ شکاگو ایئر پورٹ سے اڑنے والے کسی طیارے سے یہ برف گری ہے۔ اس خاتون کے گھر کے اوپر سے طیارے پرواز کرتے ہیں۔ ادھر فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کا کہناہے کہ اتنا بڑا ٹکڑا کسی جہاز سے نہیں گر سکتا۔ پولیس بھی ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔