Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی پر عام آدمی پارٹی کی کڑی نکتہ چینی

نئی دہلی ...عام آدمی پارٹی کے ترجمان آشوتوش نے بی جے پی کی حکومت پر مکاری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنگل برانڈ ریٹیل مارکیٹ میں 100فیصد ایف ڈی آئی کی اجازت کا فیصلہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب یوپی اے حکومت نے اپنے دور میں 49فیصد کی منظوری دی تھی تو بی جے پی نے اسکی شدید مذمت کی تھی لیکن اب وہی بی جے پی جو اس وقت مرکز میں حکومت کررہی ہے اپنی پوری قوت سے اسے نافذ کررہی ہے۔ عام آدمی پیارٹی کے ٹریڈ ونگ کے رکن برجیش گوئل نے کہا کہ ہم بی جے پی کے اس اچانک یو ٹرن کو بے نقاب کرنے کیلئے دہلی میں احتجاج کرینگے۔

شیئر: