Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی جی بھی کم کھلاڑی نہیں، مودی

نئی دہلی .... وزیراعظم نریندر مودی نے یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بارے میں کہا ہے کہ یوگی جی بھی کم کھلاڑی نہیں ۔ ٹویٹر کے کھیل میں یوگی نے اچھے اچھے کھلاڑیوں کو چیلنج کیا ہے۔ واضح رہے کہ یوگی اور انکے کرناٹک کے ہم منصب سدھاررمیا کے ساتھ ٹویٹر پر جملہ بازی چل رہی ہے۔ مودی نے کہا کہ کئی راجیہ میں بہت سے لوگوں کیساتھ ہمارے یوگی جی ٹویٹر ٹویٹر کا کھیل کھیل رہے ہیں او رٹویٹر کے کھیل میں بھی اچھے اچھے کھلاڑیوں کو انہوں نے کرا کر رکھ دیا ہے۔ وزیراعظم نے یہ ریمارکس اس وقت پاس کئے جب ٹویٹر پر دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ میں الفاظ کی جنگ چھڑی ہوئی ہے۔ پیر کو کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے مودی کو چیلنج کیا تھا کہ میں گائے کی دیکھ بھال کرتا ہوں انہیں چراتا ہوں حتی کہ انکا گوبر بھی صاف کرتا ہوں۔ کیا یوگی آدتیہ ناتھ نے یہ سب کچھ کیا ہے؟

شیئر: