نئی دہلی .... سپریم کورٹ کے 4ججوں کی جانب سے گزشتہ روز پریس کانفرنس پر عوامی رائے منقسم ہے۔ ججوں کے حامیوں نے کہا ہے کہ انہوں نے بڑی جرات کا مظاہرہ کیا ہے۔واضح رہے کہ جسٹس چیلشمور نے کہا تھا کہ وہ اس لئے پریس کانفرنس پر مجبور ہوئے کہ جب تک سپریم کورٹ کے ادارے کو محفوظ نہیں کیا جاتا جمہوریت کو خطرہ رہیگا۔ انکے مخالفین کاکہناتھا کہ اس طرح ججوں کا پریس کانفرنس کرنا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے جو نامناسب بات ہے۔ ایک سیاستدان نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اب تو جج بھی سیاستدان بن گئے۔ دوسرے لوگوں نے کہا کہ ججوں کا مسئلہ حل ہونا چاہئے۔ اگر حکومت نے کوئی اقدام کیا تو لگے گا کہ وہ عدلیہ میں مداخلت کررہی ہے اور آئندہ سیاسی مداخلت کا دروازہ کھل جائیگا۔