آڈیو ٹیکنیکا کمپنی کی جانب سے کنزیومر الیکٹرانک شو میں وائرلیس بلیوٹوتھ ہیڈ فونز کی نئی سیریز متعارف کروا دی گئی ہے جس میں ڈی ایس آر 5 بی ٹی ، اسپورٹ 50 بی ٹی ، اسپورٹ 70 بی ٹی ، اے این سی 700 بی ٹی اور ایس 200 بی ٹی شامل ہیں۔ڈی ایس آر 5 بی ٹی ہیڈفون میں پیور ڈیجیٹل ڈرائیو سسٹم دیا گیا ہے۔ہیڈ فونزمیں بلیوٹوتھ کنکٹیوٹی اور ریچارج ایل بیٹری شامل کی گئی ہے۔ہیڈ فون کی قیمت 399 ڈالر ہے اور اسے رواں سال کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔اے این سی 700 بی ٹی وائرلیس نوائس کینسیلنگ ہیڈفونز ہیں جس میں سوائپ کنٹرول سسٹم دیا گیا ہے جس کی مدد سے والیوم اور کالز کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ہیڈ فونز کی بیٹری لائف 25 گھنٹے سے زائد ہے۔ ہیڈ فونز کو رواں سال کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور قیمت 199 ڈالر ہوگی. اسپورٹ 70 بی ٹی اور اسپورٹ 50 بی ٹی کو خصوصاََ کھیل کے دوران استعمال کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ یہ ہیڈفونز واٹر پروف ہیں اور ان میں مائیکروفون دیا گیا ہے۔ ہیڈ فون کو ایک بار چارج کرنے کے بعد چھ گھنٹے کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسپورٹ 70 بی ٹی کی قیمت 69 ڈالر جبکہ اسپورٹ 50 بی ٹی کی قیمت 129 ہے۔ ایس 200 بی ٹی میں 40 ایم ایم ڈرائیور اور 40 گھنٹے کی بیٹری لائف دی گئی ہے۔ ہیڈ فونز کی قیمت 79 ڈالر ہے اور انھیں بھی رواں سال کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔