مکہ مکرمہ .... ریجنل بلدیہ نے مکہ مکرمہ میں ہوٹلوں اور نجی عمارتوں کے باہر پارکنگ لاٹس مخصوص کرنے والوں کو انتباہی نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔ بلدیہ کے ذمہ دار نے المدینہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ سے اجازت کے بغیر غیر قانونی طور پر عمارتوں کے باہر پارکنگ مخصوص نہیں کی جاسکتی ۔ خلاف ورزی کرنے والے قانون شکنی کے مرتکب ہونگے ۔ ذمہ دار کا کہنا تھا کہ بلدیہ کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ مہم شروع کی گئی ہے جس کے تحت ایسے مقامات پر جہاں لوگوں نے نجی گاڑیوں کےلئے پارکنگ مخصوص کر کے وہاں زنجیر یں لگائی ہوئی ہیں وہ ہٹائی جارہی ہیں تاکہ عام افراد کو گاڑی پارک کرنے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اس ضمن میں المعابدہ بلدیہ کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ علاقے میں بنائی گئی 100 پارکنگ لاٹس کو ختم کیا گیا ۔