Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینیٹر سحرکامران کی سعودی سفیر سے ملاقات ، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

 سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ہر موقع پر ساتھ دیا ، پاکستان نے بھی ہر طرح سے خیال رکھا
اسلام آباد ( ارسلان ہاشمی) سینیٹر سحر کامران نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی اس موقع پر دوطرفہ دلچسپی کے امور زیر بحث آئے ۔ سحرکامران نے اردونیوز کو ٹیلی فون پر بتایا کہ سعودی سفیر سے ملاقات کے دوران دوطرفہ برادرانہ تعلقات موضوع رہے ۔ سعودی سفیر نے مملکت میں پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مملکت کی تعمیر وترقی میں پاکستانیوں کا کردار اہم رہا ہے ۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہو ںنے دوطرفہ پارلیمنٹ کے ارکان کے تبادلوں کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا ۔ سعودی وزیر ماجد عبداللہ القصیبی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بتایا جو 18 جنوری کو ہو گا۔ سینیٹر سحرکامران نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ہر موقع پر ساتھ دیا ہے اسی طرح پاکستان نے بھی ہمیشہ اپنے برادر ملک سعودی عرب کا ہر طرح سے خیال رکھا ۔ 

شیئر: