70سالہ پاک امریکہ تعلقات ختم نہیں ہوسکتے، ساجد تارڑ
واشنگٹن..... صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات جلد معمول پر آنے کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے 70 سالہ تعلقات ایک ہفتے یا ایک مہینے میں ختم نہیں ہوسکتے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر برائے مسلم کمیونٹی ساجد تارڑ نے وڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات پر بالکل مایوس نہیں ہوں۔کچھ چھوٹے قد کے سیاستدان پاک امریکہ تعلقات پر اپنی دکانداری چمکا رہے ہیں لیکن امریکہ میں مقیم پاکستانی غلط فہمیاں دور کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ مشیر ٹرمپ نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات دونوں شہریوں کے مفاد میں ہیں اور 70 سالہ تعلقات ایک ہفتے یا ایک مہینے میں ختم نہیں ہوسکتے جب کہ حساس معاملات پر پاکستانی سیاستدان انتشار کے بجائے احتیاط سے کام لیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کی امداد بند نہیں بلکہ معطل کی ہے جب کہ دونوں ممالک نے مختلف آپشنز پر غور کیا ہے۔