Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی سعودی ارب پتی گرفتار

ریاض ..... امریکی شہر اوکلاہوما کی پولیس نے برسہا برس سے خود کو سعودی ارب پتی ظاہر کرکے دھوکہ دینے والے امریکی بہروپیے کو گرفتار کرلیا۔امریکی بہروپیے نے جعلی دستاویزات استعمال کرکے فرضی سودوں سے بے تحاشا دولت کمائی۔اسے اس سے قبل مشی گن میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم وہ ضمانت پر رہائی حاصل کرکے دوسری ریاست منتقل ہوگیا تھا۔ اس نے یہی کام فلوریڈا میں کیا۔ وہاں گرفتار ہوا۔ ضمانت لیکر دوسری ریاست کے لئے فرار ہوگیا۔ وہ انتہائی شان و شوکت کی پُرآسائش زندگی گزار رہا تھا۔ وہ معاشرے کی انتہائی اہم شخصیات سے رابطے بھی استوار کئے ہوئے تھا۔

شیئر: