نئی دہلی.....انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کے دہلی اور چنئی میں5 رہائش اور دفاتر پر چھاپے مارے۔ای ڈی نے ایئر سیل-میکسس معاملے میں ’فارن انویسٹمنٹ پروموشن بورڈ‘ کی منظوری کی تحقیقات کے سلسلے میں یہ چھاپے مارے ۔آرتی کو آئی اے این ایکس میڈیا معاملہ میں 11 جنوری کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونا تھا لیکن ان کے موجود نہ ہونے پر ڈائریکٹوریٹ نے انہیں 16 جنوری کو طلب کیا ہے۔