بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی نئی فلم ' پیڈمین' کا نیا گیت پیش کردیاگیا۔یہ گیت' سالے سپنے' کے عنوان سے پیش کیاگیاہے جسے امیت ترویدی نے مرتب کیاہے۔ اداکار اکشے کمار نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ پر اپنے اس گیت کے ساتھ ایک پیغام بھی دیاہے ۔انہوں نے لکھا کہ خواب جب تک پورے نہیں ہوتے جب تک آپ انہیں پورا نا کریں۔ یہ گیت تمام ڈریمرز یعنی خواب دیکھنے والوں کیلئے ہے۔ پیڈمین 25 جنوری کو ریلیز ہوگی۔