کرہ ارض کو جوہری اسلحہ سے پاک کرنا ناممکن ہے، نیٹو
سیلن.... نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے میں ”جوہری ہتھیاروں سے پاک کرہ ارض“ نظریئے کی حمایت کرتا ہوں تا ہم اس پر عملدرآمد ناممکن ہے۔ ا سٹولٹن برگ نے سویڈن کے شہر سیلن میں ”عالمی سیکورٹی حکمت عملی کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین، روس اور جنوبی کوریا میں جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کے وقت نیٹو کو جوہری اسلحہ سے پاک کرنا ہماری دنیا کو مزید پر محفوظ نہیں بنائے گا۔ دنیا میں توازن لازمی ہے۔اس بناءپر نیٹو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قبول کردہ جوہری اسلحہ پر پابندی بین الاقوامی معاہدے کی حمایت نہیں کرتا۔ خیال رہے کہ جوہری اسلحہ پر پابندی معاہدہ اقوام متحدہ میں جوہری اسلحہ کے مالک ملکوں کے بائیکاٹ کے باوجود 122 ملکوں کی حمایت سے قبول کر لیا گیا تھا۔