دمشق .... ترک مسلح افواج نے شام میں دہشت گرد تنظیم ”پی کے کے اور پی وائے ڈی“ کے ٹھکانوں پر توپوں سے گولہ باری کی گئی ہے۔ مسلح افواج نے شام کے شہر آفرین ،حاسا اور کرک خان تحصیلوں سمیت دیرے ، میمےلان، مسکن لی اور راکو کے علاقوں میں دہشت گرد تنظیم ”پی کے کے اور پی وائے ڈی“ کے ٹھکانوں پر توپوں سے گولہ باری کی جس سے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے چھٹے ضلعی اجلاس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ وہ شام کی دہشت گرد تنظیم کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔