Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیل پیداوار میں کمی.... سعودی اخبار کی شہ سرخیاں

منگل 16جنوری 2016ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”المدینہ “ کی شہ سرخیاں :

٭ ریاستی اداروں کے حساب کتاب کا معائنہ پوری مستعدی او رجملہ توانائیوں کے ساتھ کیا جاتا ہے، سربراہ پبلک کنٹرول بورڈ
٭ قطر نے احمقانہ حرکت اور اشتعال انگیز تصرف کیا، خصوصی رپورٹ
٭ وزارت آباد کاری نے 19481 مکانات سعودی شہریو ںکے لئے پیش کردیئے، نرخوں کی شروعات ڈھائی لاکھ ریال مقرر کردی گئی
٭ بغداد کے وسطی علاقے میں دھماکہ خیز بیلٹ سے حملے،دسیوں ہلاک اور دسیوں زخمی
٭ تیل پیداوار میں کمی کے باعث ایک بیرل پٹرول کی قیمت 70ڈالر تک پہنچ گئی
٭ جاپان کی 3کمپنیاں سعودی عرب کو الیکٹرانک کاریں فراہم کرینگی
٭ مشرقی ریجن کے بقیق مقام پر 2رضاکار طلباءٹریفک حادثے میں ہلاک
٭ 3شامی شہریوں نے ریاض کے ایک فیملی پارک میں تخریب کاری کی سازش تیار کی تھی، ناکام بنادی گئی
٭ بے روزگاری الاﺅنس سے دوسری بار استفادے کیلئے 18ماہ ملازمت کی شرط عائد کردی گئی
٭ سعودی ایف ڈی اے نے لیزر کی 77مشینوں سے کام لینے پر پابندی لگادی
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: