باجا، میکسیکو ..... میکسیکو کی باجا کیلیفورنیا ریاست میں گزشتہ دنوں انتہائی پراسرار قسم کا کوئی جہاز فضا میں اڑتا نظر آیا جسے نامعلوم دنیا کے لوگوں کا بھیجا ہوا سمجھا جارہا ہے۔ اسے دیکھتے ہی بہت سے لوگوں نے جن میں مقامی سائنسدان شامل ہیں اسکی وڈیو تیار کرلی اور اسے جاری بھی کردیا۔ وڈیو جاری ہوتے ہی طرح طرح کی قیاس آرائیاں ہونا شروع ہوگئیں اور لوگ اسکی اصلیت اور مقصد کے بارے میں مختلف خیالات کے حامل نظرآرہے ہیں۔ یو ایف او وغیرہ جیسی چیزو ںپر نظر رکھنے والے ماہرین کی ٹیم نے پیڈرو ریمریز کی قیادت میں اس عجیب و غریب چیز کو دیکھا اور اس ٹیم کا کہناہے کہ 2018ءمیں یہ پہلا یو ایف او ہے جسے دیکھا گیا ہے۔ سائنسدانوںکا کہناہے کہ یہ اتنے قریب آگئے تھے کہ شبہ ہوتا ہے کہ وہ ہم انسانوں پر بہت گہری نظررکھے ہوئے ہیں اوربہت قریب سے ہمارے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔