کیلیفورنیا .... ایک بلی 10سال بعد اپنے مالکن سے آملی تاہم بری طرح جلی ہوئی تھی۔ یہ بلی کیلیفورنیا میں حال ہی میں جنگلات میں آگ لگنے کے بعد ملبے میں زندہ پائی گئی تھی۔ حکام نے اس کے جسم میں لگی ہوئی ایک چپ دیکھی جس پر اس کا پتہ تحریر تھا۔ وہ اسے اس خاندان کے پاس چھوڑ آئے۔ بلی نے سابقہ مالکان کو پہچان لیا اور اسکے چہرے سے خوشی عیاں تھی۔ وہاں پہلے ہی دیگر 3 بلیاں پڑی ہوئی تھی۔ مالکن کا کہنا تھا کہ یہ میری آواز سے مجھے شناخت کرسکی او رجب میں اسے گھر لائی تو یہ میرے بچی کو بھی پہچان گئی۔ لاپتہ ہونے کے وقت بچی کی عمر صرف 8سال تھی۔ اس خاندان نے 2004ءمیں پائلٹ نامی اس بلی کوپالا تھا۔ اس کی عمر جب 3سال کی تھی تو وہ ایک رات گھر سے نکل گئی اور پھر واپس نہیں آئی۔ انہوں نے اسے ہر جگہ چھان مارا مگر کہیں پتہ نہ لگ سکا۔