Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نتنیاہو نے بیوی کے ہمراہ تاج محل دیکھا

آگرہ۔۔۔۔۔اسرائیلی وزیر اعظم  نتنیاہو کے ہند کے 6روزہ دورے کا آج تیسرا دن ہے ۔وہ اہلیہ کے ہمراہ تاج محل دیکھنے12بجے امر ولاس ہوٹل پہنچے جہاں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نےانکا استقبال کیا ۔ وزیر اعظم یہاں کچھ دیر ٹھہرنے کے بعد اپنی اہلیہ سارا کے ہمراہ گولف کورٹ میں بیٹھ کر تاج محل دیکھنے کیلئے پہنچے۔ انہوں نےتاج محل دیکھ کر اس طرح ہاتھ ہلایا جیسےکسی پرانے دوست سے مل کر خوش ہوئے ہوں۔ان کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ایئرپورٹ سے تاج محل تک کا علاقہ لوگوں سے خالی کرالیا گیاتھا۔تاج محل دیکھنے کیلئے آنیوالے سیاحوں کو باہر نکال دیا گیا  ۔ تاج محل میں ڈائنا سیٹ پر بیٹھ کر نتنیاہو نے تصویر اتروائی۔ واضح ہوکہ یہ سیٹ برطانیہ کی شہزادی لیڈی ڈیانا  سے موسوم کی گئی ہے۔ اس نام کے بعد یہاں آنے والی ہر وی آئی پی شخصیت اس سیٹ پر بیٹھ کر یادگار فوٹو بنواتی ہے۔
 
  • *اسرائیلی وزیر اعظم 11بجے ایئرپورٹ پہنچے
  • *11.10جے وزیر اعلیٰ یوگی نے استقبال کیا
  • *12بجکر50منٹ پر اہلیہ کے ہمراہ تاج محل دیکھنے نکلے
  • *ایک بجے تاج محل دیکھا۔
     

شیئر: