چھتیس گڑھ۔۔۔چھتیس گڑھ کی رہنے والی خاتون مریض کو چارپائی پر 60کلو میٹر کا سفر 3دن میں طے کرکے ضلع اسپتال لایا گیا۔اطلاع کے مطابق نرائن پور کے گرام گورکل گاؤں کی رہنے والی ماہاری کے گاؤں سے نرائن پور 70،80کلومیٹر دور ہے جہاں آمدورفت کا کوئی انتظام نہیں ۔وہاں سے مریضہ کو اسپتال لے جانا محال تھا ۔گھروالوں نے مریضہ کو چارپائی پر گڈ چرولی ضلع کے بھامر گڑھ تحصیل کے لاہر ی صحت مرکز لانے کا فیصلہ کیا۔ ماہاری کو گھر کے 6افراد لیکر اسپتال کیلئے نکلے۔ راستے میں 3جگہ قیام کیا۔ بالآخر 3دن مسلسل پیدل چل کر خاتون مریضہ کو لاہری اسپتال پہنچایا ۔ ابتدائی معائنے کے بعد اسے ایمبولینس کے ذریعے بھامر گڑھ منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔