کانپور۔۔۔۔۔این آئی اے اور یوپی پولیس نے مشترکہ چھاپے کی کارروائی کے دوران کانپور سے 100کروڑ روپے کے پرانے نوٹ ضبط کرلئے۔ اس سلسلے میں 10افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک غیر آباد گھر میں پرانے نوٹوں کی بابت معلومات حاصل ہونے پر کارروائی کی گئی ۔گرفتار شدگان میں سے ایک شخص کا رشتے دار آر بی آئی کاملازم بتایا جارہا ہے۔ اس اہلکار کے بارے میں بھی تفتیش شروع کی جائیگی۔پولیس کے نگران اعلیٰ آلوک سنگھ اس معاملے کی نگرانی کررہے ہیں۔ واضح ہو کہ این آئی اے کو اطلاع ملی تھی کہ یوپی سمیت ریاست کے دیگر اضلاع میں منی ایکسچینجرکا گروپ متحرک ہے جوکم قیمت پر پرانی کرنسی نئے نوٹوں میں تبدیل کررہے ہیں۔دریں اثناء میرٹھ پولیس نے پرتاپ پور تھانہ علاقے کے راج کمل انکلیو میں پراپرٹی ڈیلر اور بلڈر سنجیو متل کے مکان سے تقریباً25کروڑ روپے کی پرانی کرنسی برآمد کی۔ موقع پر موجود 4افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ اس سلسلے میں پوچھ گچھ شروع کردی۔