چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کی فتح سال کا بہترین لمحہ قرار پائی
جمعرات 18 جنوری 2018 3:00
دبئی۔۔۔پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے عالمی کرکٹ کی نگران تنظیم آئی سی سی کے 2017 ایوارڈز میں ابھرتے ہوئے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا ہے جبکہ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح کو بہترین لمحہ قرار دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان ایوارڈز کا اعلان کیا ۔ 2017 میں حسن علی نے 18 ایک روزہ میچوں میں 17.04 کی اوسط سے 45 وکٹیں حاصل کیں جبکہ چیمپیئنز ٹرافی میں ان کی وکٹیں کی تعداد 13رہی تھی۔۔ آئی سی سی کی عالمی درجہ بندی میں حسن علی اس وقت پہلے نمبرپر بھی ہیں ۔اس موقع پر حسن علی کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ان کے لیے اور پاکستان کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔پاکستانی ٹیم کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میںہند کے خلاف فتح کو سال کا بہترین لمحہ قرار دیا گیا۔ ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی دیگر ایوارڈز میں سرِ فہرست رہے جنھیں عالمی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں اچھی کارکردگی پر 2017 کا بہترین کرکٹر اور بہترین کپتان قرار دیا گیا۔کوالیفیکیشن کا دورانیہ ستمبر 2016 سے 2017 کے اختتام تک تھا۔ اس دوران کوہلی نے 77.80 کی اوسط سے 2203 ٹیسٹ رنز بنائے جن میں 6 ڈبل سنچریاں شامل ہیں، اور ایک روزہ میچوں میں 1818 رنز 82.63 کی اوسط سے بنائے۔یاد رہے کہ گذشتہ سال کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ ہندکے روی چندرا ایشون کو ملا تھا۔ ویرات کوہلی کو سر گارفیلڈ سوبر ٹرافی کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین کھلاڑی کا انعام آسٹریلیا کے ا سٹیون اسمتھ کو ملا جن کی بہترین بلے بازی نے آسٹریلیا کی ایشز فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 16 ٹیسٹ میچز میں 1875 رنز اسکورکئے۔اسمتھ کے علاوہ اس کیٹیگری میں اسپنر ناتھن لیون، ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی، کیوی قائد کین ولیمسن، جنوبی افریقی بولر کاگیسو ربادا اور انگلش بولر جیمز اینڈرسن کے نام شامل تھے ۔افغانستان کے اسپنر راشد خان ایسوسی ایٹ پلیئر آف دی ایئر قرار پائے۔ امپائرنگ کے شعبے میں جنوبی افریقہ کے میرائس ایراسمس امپائر آف دی ائیر قرار پائے۔ انہوں نے گزشتہ سال بھی بہترین امپائر کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ 2017 کی ایک روزہ میچوں کی بہترین ٹیم مندرجہ ذیل ہے۔راشد خان (افغانستان)، ڈیوڈ وارنر (آسٹریلیا)، بین ا سٹوکس (انگلینڈ)، ویرات کوہلی(کپتان)، روہت شرما، جسپریت بمرا (انڈیا)، ٹرینٹ بولٹ (نیوزی لینڈ)، بابر اعظم، حسن علی (پاکستان)، اے بی ڈی و یلیئرز اور کوئنٹن ڈی کوک (جنوبی افریقہ)۔ادھر 2017 کی ٹیسٹ میچوں کی بہترین ٹیم میںکاگیسو رباڈا، ڈین ایلگر، کوئٹن ڈی کوک (جنوبی افریقہ)،ڈیوڈ وارنر، اسٹیو ن ا سمتھ، مچل سٹارک (آسٹریلیا)، ویرات کوہلی(کپتان)، چیتشوڑ پجارا، ایشون (انڈیا)، جیمز اینڈرسن اور بین ا سٹوکس (انگلینڈ) شامل کئے گئے ہیں