Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے خلاف ایک اور کوشش ناکام

ریاض۔۔۔۔۔11ستمبر کے طیارہ حملوں میں ہلاک ہونیوالوں کے اہل خانہ نیویارک کی عدالت میں سعودی عرب کے خلاف کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کرسکے ۔ امریکی رپورٹوں میں واضح کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کے وکیل نے نیویارک کی منہٹن عدالت سے درخواست کی تھی کہ دعویٰ مسترد کردیا جائے۔مدعیان کے پاس 11ستمبر کے طیارہ حملوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے سعودی عرب کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔مملکت کے امریکی وکیل مائیکل کلوک نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے اعلیٰ ترین سیکیورٹی اداروں کی سابقہ اور موجودہ تمام رپورٹوں میں یہ بات مان لی گئی ہے کہ سعودی عرب کا طیارہ حملوں سے کوئی تعلق نہیں، اس کے خلاف دہشتگردی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ 11ستمبر کے طیارہ حملوں کے تحقیقاتی کمیشن نے بھی یہی رپورٹ دی ہے۔ مملکت کے حوالے سے جو کچھ کہا جارہا ہے وہ قیاس آرائیاں اور ناکافی شواہد کی بنیاد پر اخذ کئے جانے والے غیر معتبر نتائج ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ’’ جاستہ ‘‘کاقانون بھی مملکت کے خلاف مقدمات کی سماعت جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔

شیئر: