Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کو اپنی حکومت کے شٹ ڈاﺅن کا سامنا

واشنگٹن .... امریکی سینیٹ میں عارضی اخراجات بل پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہوسکا جس کے بعد حکومت نے شٹ ڈاو¿ن کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ شٹ ڈاﺅن سے امریکی حکومت کے بیشتر کام معطل ہوجائینگے۔ کانگریس میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک ارکان ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرتے رہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کا رویہ شٹ ڈاﺅن کی وجہ قراردیا ہے۔ حکومت کے پاس پیسے نہ ہونے کی وجہ سے کئی وفاقی ایجنسیاں متاثر ہونگی تا ہم نیشنل سیکیورٹی، پوسٹ، ائیر ٹریفک کنٹرول، میڈیکل، ٹیکس اور الیکٹرسٹی پروڈکشن جیسے ضروری ادارے اپنا کام کرتے رہے ہیں۔

شیئر: