Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی افغانستان دہشتگردی کے مرکز میں تبدیل ہو رہا ہے، سرگئی لاروف

 
ماسکو۔۔۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ شمالی افغانستان بین الاقوامی دہشتگردی کے مرکز میں تبدیل ہورہاہے۔یہ بات انہوںنے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ شمالی حصے میں داعش کا افغان ونگ قیادت کر رہا ہے۔لاروف کا کہنا تھا کہ صورتحال ممالک کو کمزور اور نوجوان نسل کو متاثر کر رہی ہے اور اس خطرے سے نمٹنا ہوگا جبکہ ایران نیو کلیئر ڈیل امریکہ کے بغیر جاری نہیں رہ سکتا ۔انہوں نے کہا کہ کسی ایک فریق کی دستبرداری کی صورت میں جوہری معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہوسکتا جبکہ امریکہ کی دستبرداری سے ایران جوہری معاہدہ ختم ہوجائیگا۔ ٹرمپ نے ڈیل میں موجود خامیاں دور کرنیکی بات کی اور یہ فیصلہ کن لمحہ ہے۔
مزید پڑھیں:روس نے چین کو ایس 400 میزائل فراہمی شروع کردی

شیئر: