ریاض..... ریاض محکمہ ٹریفک نے ہفتے کو غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 324ڈرائیوروں پر جرمانے کر دیئے۔ مہم کے دوران خاص طور پر ان پارکنگز کی نگرانی کی گئی جو مخصوص افراد کیلئے مختص ہیں۔ مختلف ڈرائیوروں نے خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی گاڑیاں مخصوص افراد کے لئے مختص پارکنگ میں کھڑی کرکے ٹریفک خلاف ورزی کی۔ محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ مخصوص افراد کیلئے مختص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے پر سخت کارروائی ہوگی۔