امان اللہ گھر منتقل، فنکاروں نے عیادت کی
کنگ آف کامےڈین امان اللہ کی شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروںنے عےادت کی۔ انہیں چند روزقبل طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میںداخل کروایا گیا تھا۔طبیعت بہتر ہونے کے بعدوہ گھر منتقل ہو گئے۔ ڈاکٹروںنے انہیں ایک ماہ تک مکمل بیڈرےسٹ کی ہدایات بھی دیں ۔امان اللہ کے ساتھی اداکاروں جواد وسیم ، انور علی ، طاہر نوشاد ، نسیم وکی ، نجم زیدی ،سلیم البیلا ، حسن مراد ، افتخار ٹھاکر ، قیصر پیا ، سخاوت ناز اور امانت چن سمےت دیگر نے انکی عیادت کر کے جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔