Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلین اوپن:شارا پووا ٹورنامنٹ سے باہر

میلبورن: روسی ٹینس اسٹار ماریا شارا پووا کو آسٹریلین اوپن کے تیسرے راونڈ کے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ عالمی نمبر سیمونا ہیلپ ایونٹ کے چوتھے راونڈ میں پہنچ گئیں، کیرولین وزنیاکی بھی کامیاب رہیں ۔ مثبت ڈوپنگ کی پابندی کے خاتمے پر یہ ٹورنامنٹ کھیلنے والی سابق چیمپیئن ماریا شارا پووا کو جرمنی کی اینجلک کربر نے بہت آسانی سے ہرا دیا اور وہ اسٹریٹ سیٹس میں 1-6اور3-6سے صرف64منٹ کے مقابلے کے بعد گرینڈ سلام ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔عالمی نمبر ون سیمونا ہیلپ کو امریکن کھلاڑی لورین ڈیوس نے پہلے سیٹ میں شکست دے کر پریشان کر دیا تھا تاہم وہ اگلے دونوں سیٹس جیت کر چوتھے راونڈ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئیں۔ ٹورنامنٹ کی سیڈنگ میں دوسرے نمبر کی کھلاڑی کیرولین وزنیاکی کو اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی ملی اور وہ کوارٹر فائنل کی دوڑ میں شامل ہو گئیں۔

شیئر: