Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنیما گھروں کی بدحالی

گورکھپور۔۔۔۔۔گزشتہ ایک دہائی سے تفریح کے میدان میں ہونیوالی جدید ٹیکنالوجی کی ترقی نے ضلع کے سنیما گھروں کو ویران کردیا۔ کبھی مسلسل فائدے میں رہنے والے سنیما گھروں کی آج حالت اتنی خستہ ہوگئی ہے کہ اسٹاف تک کا خرچ نکلنا محال ہوگیا ہے۔حالات اس قدر بدتر ہوگئے ہیں کہ ضلع گورکھپور کے 12سنیما ہال بند ہوچکے ہیں اور متعدد بند ہونے کی صف میں ہیں۔سنیما گھروں پر سلور و گولڈن جوبلی ہٹ جیسے لٹکتے بینرز اب تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔ 80کی دہائی میں ضلع میں شروع ہونیوالے سنیما گھر2دہائی بعد جدید ٹیکنالوجی کی نذر ہوگئے۔ سینما ہال مالکان کا کہنا ہے کہ لائٹ نہ رہنے پر شوچلانے کیلئے جنریٹر کے تیل کا خرچ بھی نہیں نکل پاتا اور اسٹاف بھی کم کرنے پر مجبور ہیں۔

شیئر: