ڈاکار ریلی : بارہواں مرحلہ اسپین کے کارلوس نے جیت لیا
ڈاکار: ارجنٹائن میں ڈاکار موٹر ریلی کا بارہواں مرحلہ اسپین کے کارلوس نے جیت لیا ہے۔ موٹر بائیک کیٹیگری میں آسٹریلیا کے ٹوبی پرائس کامیاب رہے۔ ڈاکار ریلی کے بارہویں اسٹیج میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔مشکل صحرائی ٹریک پر دنیا بھر کے ماہر ڈرائیوروں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔موٹر کار کیٹگری میں اسپین کے کارلوس سینز نے زبردست پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ کم ترین وقت میں طے کر کے فتح سمیٹی، موٹر بائیک ریس میں آسٹریلیا کے ٹوبی پرائس کامیاب رہے۔