Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرفراز احمد کا ایک مرتبہ پھر وہی پرانا رونا

ویلنگٹن:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا پہلا ٹی ٹوئنٹی ہارنے کے بعد کہنا تھا کہ 140 سے 150 رنز بنالیتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔ سرفراز احمد نے ایک مرتبہ پھر وہی پرانا رونا رویا کہ کہ ہمارا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر فیل ہوگیا جس کی وجہ سے بڑا اسکور نہیں بنا سکے۔نئی گیند بہت سوئنگ اور باونس ہو رہی تھی جس کی بنا ءپر پر ہمارے لئے اپنی وکٹیں بچانا مشکل ہو گیا تھا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اسی وکٹ پر بابر اعظم اور حسن علی کس طرح کھیلنے میں کامیاب رہے۔ پاکستانی کپتان نے کیوی بولرز کی بولنگ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے نئی گیند کو بڑی خوبی سے استعمال کیا اور وکٹ سے بھی ہر ممکن فائدہ اٹھانے میں کامیاب رہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا اگر ہم140یا150رنز بنا لیتے تو میچ دلچسپ ہو سکتا تھا ممکن تھا کہ نتیجہ بھی مختلف ہوتا۔ہمارے بولرز نے بھی اچھی گیندیں کیں، رومان رئیس ٹیم کو میچ میں واپس لانے میں کامیاب رہے تاہم فیلڈنگ میں ہونے والی غلطیاں نقصان دہ ثابت ہوئیں۔قبل ازیںایک کمنٹیٹر نے سرفراز احمد کا مضحکہ اڑاتے ہوئے کہا کہ اب یہ کہیں گے کہ ہمارا ٹاپ آرڈر فیل ہوگیا اس لئے ہم میچ ہار گئے۔ سرفراز نے کمنٹیٹر کو مایوس نہیں کیا اور وہی الفاظ دہرائے جس کی اس نے پیشگوئی کی تھی ۔ پوری سیریز میں پاکستانی بیٹسمین کو بیش ایک جیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے آرہے ہیں اور جس کا اب میڈیا اور کمنٹیٹرز بھی مذاق اڑانے لگے ہیں۔

شیئر: