لندن.... برطانیہ اور امریکہ مشرق وسطیٰ میں استحکام کو متزلزل کرنے والی ایرانی سرگرمیوں سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی برادری میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے پر متفق ہوگئے۔ یہ بات برطانوی وزیراعظم تھریسا مے اور امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے پیر کو لندن میں ملاقات کے موقع پر کہی۔امریکی وزیر خارجہ ان دنوںبرطانیہ کے سرکاری دورے پر پہنچے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے برطانوی ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔ برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیاکہ دونوں رہنماﺅں نے امریکہ اور برطانیہ کے خصوصی تعلق اور دنیا بھر کو درپیش چیلنجوں کے ماحول میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے متعد د علاقائی و بین الاقوامی موضوعات بھی زیر بحث آئے۔