Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سبزیوں کے پکوڑے بنانے کی ترکیب ‎

اجزاء:
گول بیگن ۔2 عدد (باریک کاٹ کر کے پانی میں بھگو دیں)
آلو۔2 عدد(باریک  کاٹ کر پانی میں بھگو دیں)
ہری مرچ۔۔10 عدد(بڑے سائز کی)
چاٹ مصالحہ۔2 کھانے کے چمچ
بیسن۔ایک پیالی
املی کا گاڑھا رس۔2 کھانے کے چمچ
نمک ،مرچ ،زیرہ۔ ایک کھانے کا چمچ 
کوکنگ آئل ۔حسب ضرورت
ترکیب:چاٹ مصالہ اور املی کا رس دونوں کو ملا کر مرچوں میں چیرا لگا کر بھر لیں ۔پھر ایک پیالے میں بیسن ،نمک مرچ اور زیرہ ڈالیں اور پانی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں  . کڑاہی میں تیل گرم کرکے بیگن کو بیسن میں ڈبو کر ہلکی آنچ پر فرائی کر کے پلیٹ میں نکال لیں . اسی طرح مرچوں اور آلو کو بھی فرائی کریں ۔مزیدار پکوڑے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تھائی فش بالز بنانے کی ترکیب

شیئر: