Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہونٹوں کی سیاہی کیسے دور کریں ؟

اکثر اوقات موسم کے اثرات کے باعث یا کسی اندرونی بیماری یا کمزوری کے سبب  ہونٹ سیاہ ہونے لگتے ہیں . سیاہ ہونٹوں کو خوبصورت گلابی بنانے اور انکی سیاہی دورکرنے کے لیے  لال پھل زیادہ سے زیادہ استعمال کریں . کینو ، سیب ، گا جر اور  گاجر کا  جوس  اپنی روزمرہ کی خوراک کا حصہ بنائیں . اسکے علاوہ  کھوپرے کا تیل ، گلیسرین اور  شہد کا موم گرم کر کے اس میں زعفران اور ایزینشیئل آئل  مکس کر کے باقاعدگی سے ہونٹوں پر لگائیں . ہونٹوں کی سیاہی بہت جلد دور ہو  جائے گی اور ہونٹ گلابی ، نرم و ملائم اور خوبصورت ہو جائیں گے . ہونٹوں کو گلابی  کرنے کے لیے چقندر کو ہونٹوں پر لگانا بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے . 
یہ بھی پڑھیں:موسم سرما میں ہونٹوں کی حفاظت

شیئر: