اسلام آباد...نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ملوث ایس ایس پی راو انوارکے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ راو انوار نے اس کی تردید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر رات گئے سابق ایس ایس پی کو ائیر پورٹ پر نجی ائرلائن کی پرواز 615 سے دبئی جانے سے روگا گیا تاہم انہیں حراست میں نہیں لیا گیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق راو انوار نے سندھ حکومت کے این او سی سمیت سفری دستاویزات قریبی ساتھی کے ذریعے ایئرپورٹ بھجوائیں۔ ایف آئی اے نے دستاویز کو شک کی بنیاد پر مسترد کردیا۔واضح رہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں راوانوار روپوش ہیں ۔ چیف جسٹس نے ماورائے عدالت قتل کے معاملے کا از خود نوٹس لے رکھا ہے۔