ریاض .....رینٹ اے کار ایجنسیوں کے مالکان نے وزیر محنت و سماجی بہبود ڈاکٹر علی الغفیص کے سیکریٹری سے ملاقات کرکے مطالبہ کیا کہ رینٹ اے کار ایجنسیوں کی سعودائزیشن کے فیصلے پر عملدرآمد ملتوی کیا جائے۔ انہیں قرارداد پر عمل درآمد کی تیاری کا موقع دیا جائے۔ یہ کام تدریجی طور پر انجام دیا جائے یکبارگی نہیں۔ جمعرات کو وزیر محنت سے رینٹ اے کار ایجنسیوں کے مالکان ملاقات کرینگے۔