Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارٹی کہے گی تو اسمبلی توڑ دونگا،شاہد خاقان

  اسلام آباد...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ امید ہے الیکشن وقت پر ہونگے۔انتخابات کی ضمانت مجھے دینی ہے فوج نے نہیں ۔گارنٹی دیتا ہوں ،انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے ۔قومی سلامتی کمیٹی میں بھی یہ طے ہوچکا ہے ۔سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عدلیہ اور آزاد نہیں۔ جج کی تعیناتی سے پہلے اس کے کردار اور کاموں کا بھی پتہ ہونا چاہیے۔ ایک مرتبہ جج تعینات ہوتا ہے تو پھر جج ہی ریٹائر ہوتا ہے۔ماضی میں ایسے جج بھی لگائے گئے جو اس عہدے کے اہل نہیں تھے۔جج کی پوری زندگی عوام کے سامنے ہونی چاہیے۔ یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ وہ ٹیکس دیتا ہے کہ نہیں۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ اسمبلی توڑنے کا اختیار ہے۔پارٹی کہے گی تو اسمبلی توڑ دوں گا۔کسی اور کے کہنے پر نہیں توڑوں گا ۔یکم جون سے ایک سیکنڈ پہلے بھی حکومت ختم نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ28 جولائی کے فیصلے کو عوام نے قبول کیا نہ تاریخ قبول کرے گی۔ عدلیہ کے فیصلے خود بولتے ہیں، تاریخ بتاتی ہے وہ درست تھا یا غلط۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا فیصلہ عام انتخابات کے بعد ہوگا۔ نوازشریف ہی مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ میری پالیسیاں وہی ہیں جو نوازشریف کی تھیں۔میرا وزیراعظم آج بھی نوازشریف ہے۔

شیئر: