Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی کی سالانہ برآمدات 158 ارب ڈالر

انقرہ ۔۔۔ ترکی کے وزیر اقتصادیات نہات زیبکچی نے کہا ہے کہ برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے دینیزلی میں منعقدہ اقتصادی کانفرنس 2018ء سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سالانہ برآمدات 158 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں اور ہم نے شرح نمو کے ہدف کو پا لیا ۔ وزیر اقتصادیات نے کہا کہ 2018ء میں شرح نمو کا ہدف 7 فیصد مقرر کیا گیا ہے ۔ نہات زیبکچی نے واضح کیا کہ برآمدات کے شعبے میں قابل رشک کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ سالانہ برآمدات 158 ارب ڈالر ہیں جو کہ ترکی کی تاریخ میں ریکارڈ ہیں۔ انھوں نے اس  یقین  کا اظہار کیا کہ 3 ماہ کے بعد ترکی کی برآمدات  160 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔  ہمارا ہدف برآمدات کو 300 ارب ڈالر تک پہنچانا ہے۔ہم 5 سالہ دور میں اس ہدف کو بھی پا لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی حمایت سے بھی کرد نہیں جیت سکتے ،ترک صدر

شیئر: