15اگست کو تجدید کیلئے محکمہ پاسپورٹ بھیجا گیا تھا، غلطی درست کرنیکی درخواست
جدہ( جاوید راہو)نادرا کے بعد محکمہ پاسپورٹ بھی مرد کو عورت اور عورت کو مرد بنانے لگا۔ مدینہ منورہ میں مقیم پاکستانی کے پاسپورٹ پر عورت کی تصویر لگا دی گئی۔ تنویراحمد کا پاسپورٹ 15اگست2017 ء کو ختم ہوا تو اس نے آن لائن دوبارہ پاسپورٹ جمع کروا دیا مگر جب اس کا پاسپورٹ اسلام آباد سے تجدیدہو کر سعودی عرب پہنچا تو اس کے نئے پاسپورٹ پر نام تو اسی کا تھا مگر اس کی تصویر ایک عورت کی تصویر سے تبدیل ہو چکی تھی۔ تنویراحمد کا کہنا ہے کہ وہ اب جدہ آفس کے چکر لگا رہا ہے مگر اس کا پاسپورٹ درست نہیں کیا جا رہا۔ اس نے اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ اس کا پاسپورٹ درست کیا جائے تاکہ وہ پاکستان جا سکے۔
وڈیو دیکھنے کے لئے کلک کریں