Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ کی جگمگاتی ٹرافی دنیا بھر میں منہ دکھائی کیلئے روانہ

 
لندن : فیفا ورلڈ کپ 2018ءکی خوبصورت ٹرافی کے دنیا بھر کے سفر کے آغازپر لندن میں سجائی گئی ایک تقریب میں ورلڈ کپ 1966ءکی فاتح انگلش ٹیم کے عظیم کھلاڑی سرجیوف ہرسٹ اور 2006ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی اٹلی کی ٹیم کے رکن آندرے پرلو بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر لندن کے میئر صادق خان بھی موجودتھے ۔اس بار منگولیا، آئس لینڈ اور آسٹریا کو پہلی مرتبہ ورلڈ کپ ٹرافی کی میزبانی کرنی پڑے گی جبکہ فیفا ورلڈ کپ مقابلوں میں رکھی جانیوالی یہ ٹرافی 3فروری کو پاکستان میں جلوہ گر ہو گی جسے دیکھنے کیلئے پاکستان میں موجود فٹبال کے دلدادہ اور کھلاڑی سب ہی بے چین نظر آتے ہیں۔ شائقین 3فروری کو اس ٹرافی کو اپنی نظروں کے سامنے آنے اور نظارہ کرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

شیئر: