Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی جمعہ کو ہوگی

اسلام آباد... سرکاری حج اسکیم2018 کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ۔مجموعی طور پر 3لاکھ 70ہزار سے زائد افراد نے نامزد بنکوں میں درخواستیں جمع کرائی ہیں ۔ قرعہ اندازی جمعہ 26جنوری کو ہوگی ۔80سال سے زائد مرد خواتین اور گذشتہ3 برسوں سے سرکاری حج قرعہ اندازی میں محروم رہنے والے افراد کےلئے 10/10ہزار کا کوٹہ مختص ہے ۔وزارت مذہبی امور کے مطابق امسال سرکاری حج اسکیم کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ20ہزار خوش نصیب حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔

شیئر: