انسٹاگرام نے اسٹوریز میں جیف سپورٹ شامل کردی
انسٹا گرام اسٹوریز کیلئے جیف سپورٹ کے فیچر کو ایک ماہ قبل آزمائشی بنیادوں پر پیش کیا گیا تھا اور اب اس فیچر کو باقاعدہ طور پر انسٹا گرام اسٹوریز کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ اب صارفین اپنی کسی بھی تصویر اور ویڈیو میں جیف شامل کر سکیں گے۔اسٹوری میں جیف کو شامل کرنے کے لیے ایڈ اے اسٹیکر بٹن کو دبانا ہوگا جس کے بعد صارفین جیف لائبریری سے اپنی مرضی کا جیف منتخب کر سکیں گے اور اسے ڈریگ کرکے اپنی تصویر یا ویڈیو پر استعمال کر سکیں گے۔ فیچر کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انسٹا گرام ایک اور فیچر آئندہ ہفتے متعارف کروانے جارہا ہے جس کی مدد سے صارفین کسی بھی سائز کی تصویر یا ویڈیو کو اپ لوڈ کر سکیں گے۔ اس وقت انسٹاگرام پر صرف پورٹریٹ فارمیٹ کی تصاویر اور ویڈیو ہی پوسٹ کرنا ممکن ہے۔