جدہ ..... پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے دسواں سالانہ خواتین ہیلتھ سیمینار ہفتہ 27جنوری 2018ءکو پاکستان قونصلیٹ جدہ میں منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں مختلف امراض کی ماہر لیڈی ڈاکٹرز کی جانب سے خواتین کی صحت سے متعلق خصوصی لیکچر پیش کئے جائیں گے اور آخر میں سوالات کے جوابات بھی دیئے جائیںگے۔ قد، وزن، بلڈپریشر اور بلڈ شوگر مفت چیک کئے جائیں گے۔ سیمینار شام 4.30 سے 7بجے تک ہوگا۔ مردوں اور بچوں کا داخلہ ممنوع ہے۔ حاضرین کیلئے چائے اور خورونوش پیش کی جائیگی۔