جمعرات 25 جنوری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار”مکہ“ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں:
٭ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جدت پسند ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں،سعودی وزیر خارجہ
٭ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈکمیونیکیشن بورڈ نے بے معنی قسم کے جوابات دیکر ٹال دیا
٭ ہمارے پیکیج کمیونیکیشن بورڈ سے منظور شدہ ہیں، موبایلی کا دعویٰ
٭ ٹریفک خلاف ورزیوں پر سعودی اسکالر کو امریکہ سے بیدخل کئے جانے کا انتباہ
٭ بدعنوانوں کے ساتھ سمجھوتوں سے ملنے والی رقم سعودی شہریوں کے لئے شاہی سبسڈی پر خرچ ہوگی ، الجدعان
٭ سعودی عرب دنیا کی نویں فوجی طاقت بن گیا
٭ ریاض کے ہیلتھ سینٹرز کی لیباریٹریوں کی بندش کا حکم اول درجے والی لیباریٹریوں پر نافذ نہیں ہوگا
٭ پیشہ ور سعودی کھلاڑی معاہدے کے تحت اسپین کے لیگا کلب کے مقابلوںمیں شریک ہونگے
٭٭٭٭٭٭٭٭