2018ء: ہر صارف کے یہاں اسمارٹ واٹر میٹر
جمعرات 25 جنوری 2018 3:00
ریاض.....نیشنل واٹر کمپنی کے چیئرمین انجینیئر محمد الموکلی نے واضح کیا ہے کہ 2018ءکے اختتام تک اسمارٹ واٹر میٹرزتمام صارفین کے یہاں نصب کردیئے جائیں گے۔ 2017ءمیں اسمارٹ واٹر میٹرز72فیصد صارفین کو مہیا کردیئے گئے۔ 70لاکھ بل انہی سے جاری کئے گئے۔ شکایات کا تناسب 2.5فیصد ہوگیا۔2017ءکے دوران ایک لاکھ75ہزار صارفین کی شکایات موصول ہوئیں۔ بل کے اجراءپر بندش کا فیصلہ درست نہیں تھا۔ 2017ءمیں 70لاکھ بل جاری کئے گئے۔ مکانوں کے واٹر میٹر ایجار پروگرام سے مربوط کردیئے گئے ہیں۔ جس عمارت تک ترسیلِ آب کا نیٹ ورک پہنچا ہوا ہوگا اسے واٹر ٹینکر کی ضرورت نہیں پڑیگی۔پانی کا پرانا بل 90فیصد سبسڈی والا ہوتاتھا، صرف 10فیصد لاگت وصول کی جاتی تھی۔ نئے بل کا مقصد آمدنی بڑھانا نہیں۔