Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرٹھ میں دن دہاڑے ماں اور بیٹے کا قتل

میرٹھ ۔۔۔۔۔بے خوف بدمعاشوں نے دن دہاڑے سورکھا گاؤں میں ماں بیٹے کو گولی مارکر قتل کردیا۔ پولیس نے اس واقعہ کے بعد پرتا پور تھانے کے انسپکٹر سمیت 5اہلکاروں کو معطل کردیا۔باپ کے قتل کے معاملے پر ماں بیٹے کو آج 25جنوری کو عدالت میں گواہی دینا تھی ۔پولیس ذرائع کے مطابق گاؤں گورکھا کا رہائشی بلمندر عرف بھولو کار سے میرٹھ جارہاتھاکہ راستے میں بدمعاشوں نے بھولو کو روکا اور اس پرفائرنگ کردی جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔بعد ازاں گھر کے باہر چارپائی پر بیٹھی بھولو کی 60سالہ ماں نچھتر کور کوبھی گولی مار کر قتل کردیا۔وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سے پولیس نے حملہ آوروں میں سے ایک کو گرفتار کرلیا۔دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے کی کارروائی جاری ہے ۔واضح ہوکہ مرنیوالا سماج وادی پارٹی کا مقامی رہنما تھا ۔ اکتوبر2016ء  میں انتخابات کے دوران متاثرہ خاندان کے سربراہ کوقتل کردیا گیا تھا۔اس قتل کی سماعت آج طے تھی جس میں ماں ، بیٹے کو عدالت میں گواہی کیلئے حاضر ہونا تھا۔

شیئر: