Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت1439ھ: پہلی سہ ماہی کے دوران ٹریفک حادثات میں15.91فیصد کمی

    ریاض- - - - - - سال رواں 1439ھ کی پہلی سہ ماہی کے دوران سعودی عرب میں ٹریفک حادثات میں 15.91فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ ٹریفک نے تازہ اعداد و شمار جاری کر کے بتایا کہ سال رواں کے ابتدائی 3ماہ کے دوران مملکت بھر میں 107637ٹریفک حادثات ہوئے جبکہ گزشتہ برس مذکورہ مدت کے دوران 127998حادثات ہوئے تھے۔ زخمیوں کی تعداد میں 8.51فیصد کمی ہوئی۔ امسال 7776زخمی ہوئے جبکہ گزشتہ سال اس عرصہ میں 8499زخمی ہوئے تھے۔ اموات کی شرح میں بھی 14.11فیصد کمی واقع ہو ئی۔ گزشتہ سال 1920اور امسال 1649اموات ریکارڈ پر آئیں۔ محکمہ ٹریفک نے محرم، صفر اور ربیع الاول کے دوران ہونے والے ٹریفک حادثات ، زخمیوں او رجاں بحق ہونے والوں کے اعداد و شمار الگ الگ بھی دیئے ہیں۔ سب سے زیادہ ٹریفک حادثات  تبوک ریجن میں ہوئے۔ ریاض میں تناسب 31.07فیصد ہے۔ مکہ مکرمہ10.44فیصد ، جدہ 33.75، عسیر15.12فیصد، قصیم31.32فیصد ، جازان 6.07فیصد، تبوک53.43فیصد، حدود شمالیہ 12.80فیصد، الجوف 40.02فیصد،القریات 31.34فیصد ، نجران 14.42فیصد، باحہ میں25.89فیصدٹریفک حادثات ہوئے۔ 
 

شیئر: