مسجد نبوی میں دینی امور کے ادارے نے رمضان میں زائرین کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق رمضان آپریشنل پلان کے مطابق انتظامیہ نے تحفیظ قرآن کریم کے 220 حلقوں کا انتظام کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان کے دوران رضاکاروں کی خدماتNode ID: 886342
جبکہ تلاوت قرآن کی درستگی کے لیے خصوص کلاسوں کا بھی اہتمام کیا گیا جو 20 ہزار گھنٹوں پر محیط ہوں گی۔
دس سے زائد زبانوں میں دروس کا خصوصی بندوبست کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں 30 مفتیان اور علما کرام کو مسجد نبوی کے اندر اور بیرونی صحنوں میں متعین کیا جائے گا جو لوگوں کو مسائل کے شرعی حل سے آگاہ کریں گے۔
قبل ازیں دینی امور کے سربراہ شیخ السدیس نے رمضان اپریشنل پلان کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد ماہ مبارک میں حرمین شریفین کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانا اور زائرین حرمین کی خدمت کو مقدم رکھنا ہے۔
اس حوالے سے مختلف اقدامات کی منظوری دی گئی تھی جن پر ماہ مبارک کے دوران عمل کیا جائے گا۔
رمضان کی روحانی اہمیت کے حوالے سے زائرین کے لیے 120 سے زیادہ پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں۔