Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی ریڈمی نوٹ 5 کی تفصیلات لیک‎

شیاؤمی کمپنی کے آنے والے اسمارٹ فون ریڈمی نوٹ 5 کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ لیکس کے مطابق اسمارٹ فون میں 5.99 انچ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 636 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کی پشت پر 16 میگا پگسل 5 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ دیا جائے گا جبکہ فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہوگا۔ فون کی بیٹری 4100 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہو گی۔ فون کی قیمت 285 ڈالر تک ہو گی۔ اسمارٹ فون کو ممکنہ طور پر آئندہ ماہ ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کروایا جائے گا۔
اسے بھی پڑھیں:شیاؤمی کمپنی ریڈمی نوٹ 5 اسمارٹ فون متعارف کرنے کو تیار
 

شیئر: